حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟


سوال نمبر:2244
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

  • سائل: قاری حسنین فریدمقام: سیت پور
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

زمرہ: عبادات  |  ایمانیات

جواب:

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے باقی ساتھی جو میدان کربلا میں شہید ہوئے، سب کو وہاں قریبی گاؤں کے لوگوں نے دفن کیا۔ کسی ایک فرد کا نام نہیں ملتا کہ فلاں نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مؤرخین لکھتے ہیں:

فقتل من اصحاب الحسين عليه السلام اثنان وسبعون رجلا ودفن الحسين واصحابه اهل الغاضرية من بنی اسد بعد ما قتلوا بيوم.

"حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں بہتر (72) افراد شہید ہوئے۔ ان کے شہید ہونے کے ایک دن بعد اور مقام غاضریہ میں جو بنی اسد کے لوگ رہتے تھے انہوں نے مل کر ان لوگوں کو دفن کیا"۔

  1. جرير طبری، تاريخ الامم والملوک، 3 : 335، دار الکتب العلمية، بيروت.

  2. ابن کثير، البداية والنهاية، 8 : 189، مکتبة المعارف، بيروت.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی