سودی رقم سے بنے ہوئے مکان کو فروخت کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2231
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے عسکری بینک سے 19 لاکھ روپے قرض لیے ہیں گھر بنانے کے لیے جبکہ بینک کو میں نے 24 لاکھ روپے واپس کرنے ہیں ماہانہ 10000 روپے کے حساب سے قسط دیتا ہوں۔ میری راہنمائی فرمائیں کہ یہ سود ہے۔ گھر بن چکا ہے کیا میں اس کو فروخت کر کے اپنی جان چھڑا لوں؟

  • سائل: ایاز علیمقام: گجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 16 اکتوبر 2012ء

زمرہ: سود

جواب:

آپ نے بنک سے جو قرض لیا اس کی واپسی اضافہ بطور شرط کے ساتھ ہے۔ یعنی متعین اضافے کے ساتھ متعین مدت میں واپس کرنا ہے یہ سود ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ مکان فروخت کر کے جان چھڑا لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔