جواب:
فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا سنت ہے واجب نہیں ہے۔ اس لیے کوئی فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا بھول جائے تو سجدہ سہو نہیں کرے گا۔ نماز فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں افضل سورہ فاتحہ پڑھنا ہے اور سبحان اللہ کہنا بھی جائز ہے اور بقدر تین تسبیح کے چپکے کھڑا رہا تو بھی نماز ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔