جواب:
ثناء کا ترجمہ یہ ہے:
"اے اللہ (میں نے تیری پاکی بیان کی) تو پاک ہے۔ تمام تعریف کے ساتھ اور تو بہت بابرکت ہے تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے‘‘۔
ثناء میں "جد" شان، بزرگی اور عظمت کے معنی میں استعمال ہوا ہے اور درود تاج میں حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے نانا یعنی حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے لیے استعمال ہوا ہے۔
لغت کی کتابوں کے مطابق "جد" شان، بزرگی، عظمت اور دادا، نانا کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
لوئيس معلوف، المنجد فی اللغة : 81، بيروت
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔