مسلم کسی غیر مسلم سے کس حد تک دوستی کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:2105
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسلم کسی غیر مسلم سے کس حد تک دوستی کر سکتا ہے؟۔۔۔۔

  • سائل: اسماعیل جاویدمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 جون 2013ء

زمرہ: معاملات

جواب:

غیر مسلم کے ساتھ بطور کلاس فیلو، پڑوسی یا ساتھی کی حد تک تو دوستی رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس وقت تک کہ وہ آپ کے عقیدہ کے لیے خطرہ نہ ہو۔ یعنی وہ اپنے عقیدہ پر رہے آپ اپنے عقیدہ پر یا پھر آپ کو امید ہو کہ اس کو آپ اسلام کی طرف لے آئیں گے تو دوستی رکھنا جائز ہے۔ اگر یہ خطرہ ہو کہ وہ آپ کو اسلام کی پٹڑی سے اتار دے گا تو پھر اس کے ساتھ دوستی جائز نہیں ہے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
اسلام اور اہل کتاب

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی