کیا تلاوت سیکھنے کی نیت سے کمپیوٹر یا موبائل پر قرآن کی تلاوت لگا کر قاری کے پیچھے پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2089
السلام علیکم کیا تلاوت سیکھنے کی نیت سے کمپیوٹر یا موبائل پر قرآن کی تلاوت لگا کر قاری کے پیچھے پڑھنا جائز ہے؟ مجھے امام کعبہ سدیس کی تلاوت بہت پسند ہے میں بھی چاہتی ہوں کہ مجھے بھی ان کی طرز پر قرآن پڑھنا آ جائے اس غرض سے میں موبائل پر ان کی آواز میں تلاوت لگا کر اس کے پیچھے پیچھے پڑھتی ہوں کیا ایسا کرنا جائز ہے جبکہ اللہ کہتا ہے جب قرآن پڑھا جا رہا ہو تو خاموشی سے سنو کیا یہ حکم یہاں بھی لاگو ہو گا؟

  • سائل: نوشین اطہرمقام: سپین
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

تلاوت سیکھنے کی نیت سے کمپیوٹر یا موبائل پر قرآن مجید کی تلاوت لگا کر قاری کے پیچھے پڑھنا جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آپ بیک وقت دونوں کام کرتی ہیں سنتی بھی ہیں اور سیکھنے کے لیے پڑھتی بھی ہیں۔ ایسا کرنا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔