کیا گھر کی نیت سے لیے گئے پلاٹ پر زکوۃ ادا کی جائے گی؟
سوال نمبر:2079 السلام علیکم میرا مسئلہ زکوۃ کے حوالے سے ہے۔ میرے پاس 3 پلاٹ ہیں میں نے تینوں پلاٹ کو گھر کی نیت سے لیا تھا مگر ابھی تک پکا نہیں ہو سکا کے گھر کس پر بنانا ہے۔ پتا نہیں کس پر گھر بناؤں کس کو بیچ دوں، یا نہ بیچوں ابھی کچھ پکا نہیں ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کل کو بیچ بھی دوں گھر بنا کر باقی پلاٹوں کو کیا ان پر زکاۃ ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ میری زکوۃ 5،000 ریال بنتی ہے اور آمدن ماہانہ 4،000 ریال ہے تو کیا میں زکاۃ دوں گا؟ تیسرا سوال یہ ہے کہ کمائی باپ اور بیٹے نے مل کر کی ہے تو زکاۃ کس طرح نکالنی ہے؟