جواب:
اگر کوئی شخص اپنی جائیداد ایک بیٹے کے نام کر دے اور وہ فوت ہو جائے، تو اس شخص کا دوسرا بیٹا، یا اس کا بھائی یا کوئی اور رشتہ دار جو رواثت میں حصہ دار ہو، اس سے جائیداد کا شرعی اور قانونی طور پر حصہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی اس کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ کیونکہ میت اپنی حیات میں اپنے مال کی مالک ہوتی ہے مرنے سے پہلے وہ جس کو چاہے ہبہ کر سکتی ہے، اپنے رشتہ داروں میں سے کسی کو یا کسی بھی شخص کو۔ لہذا وراثت اس وقت بنتی ہے جب جائیداد کا مالک فوت ہو جائے اور فوت ہونے تک اس کی جائیداد اس کی ملکیت میں ہو تو وراثت کے حصہ داروں کو اپنے اپنے حصہ کے مطابق یہ جائیداد ملے گی۔ چونکہ اس شخص نے اپنی زندگی میں ہی ساری جائیداد ایک بیٹے کے نام کر دی لہذا دوسرے حصہ دار اس بیٹے سے کسی قسم کا مطالبہ شرعا اور قانونا نہیں کر سکتے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔