کیا اللہ کو خدا کہہ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:2004
کیا اللہ کو خدا کہہ سکتے ہیں؟ اگر کہہ سکتے ہیں تو مہربانی فرما کر وضاحت فرما دیں۔

  • سائل: اظہر سلیممقام: لا ہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 جولائی 2012ء

زمرہ: ایمان باللہ

جواب:

اللہ کو خدا کہہ سکتے ہیں، اللہ عربی کا لفظ ہے جبکہ خدا غیر عربی ہے۔ جسے انگلش میں God کہتے ہیں۔ اللہ کو خدا کہنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

اللہ کو خدا کہنا ایسے ہی جائز ہے جیسے ہم نماز، درود، پیغمبر، پیامبر، فرشتے، دوزخ، بہشت، وغیرہ یہ کلمات کہتے ہیں، یہ سارے کے سارے کلمات غیر عربی ہیں۔ قرآن وحدیث میں کہیں بھی موجود نہیں ہیں۔ ایسے ہی خدا کا لفظ قرآن وحدیث میں موجود نہیں ہے کیونکہ یہ ایک غیر عربی کلمہ ہے۔ فارسی اور اردو میں ہم اللہ کو خدا یا پروردگار کہتے ہیں۔

اگر ہم غیر عربی میں نماز، پیغمبر، دوزخ، درود وغیرہ کے کلمات کہہ سکتے ہیں اور یہ جائز ہیں تو پھر خدا کہنا بھی جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری