جواب:
آپ کی خالہ کا آپ کے ساتھ وہی رشتہ ہے جو آپ نے بیان کیا۔ خالہ ماں کی طرح ہوتی ہے۔ خالہ کی گود میں سر رکھنا، اس کے سر اور پاؤں کی مالش کرنا جائز ہے اور گھر میں ان کے ساتھ قیام کرنا بھی جائز ہے، لیکن اس کے لیے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ نیت درست ہو اور اس کے ساتھ ساتھ نفس پر بھی قابو ہو۔ اگر نیت ٹھیک نہیں ہے اور نفس پر بھی قابو نہیں ہے تو ایسی صورت میں ماں اور بہن کے ساتھ گھر میں قیام کرنا بھی ناجائز ہے۔ پھر خالہ کے ساتھ بدرجہ اولی ناجائز ہو گا۔
اگر ہم معاشرتی حالات پر نظر دوڑائیں تو ایسی بے شمار مثالیں ملتی ہیں جن میں بیٹا اپنی ماں، بہن اور ایک باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے۔
لہذا اگر نیت درست ہو اور نفس پر بھی قابو ہو تو کوئی حرج نہیں ہے پھر خالہ کے سر کی مالش کی جائے یا ایک گھر میں قیام کیا جائے، کیونکہ خالہ ماں کی طرح ہوتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔