خواب میں گھر والوں کو بیگانہ دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1974
خواب میں میرا اپنا کوئی نہیں‌ رہتا، گھر والے بھی اور نہ ہی کوئی رشتہ دار۔ سب مجھے چھوڑ دیتے ہیں۔ میں‌ اپنے دوستوں کی تلاش میں‌ ہوں جن کو مل کر مجھے دلی سکون ملنا تھا۔ خواب میں‌ کافی دوستوں کی تلاش کی ایک دوست کا نمبر ملتا ہے اور وہ میرے کالج کا دوست تھا، براہ مہربانی مجھے اس سوال کا جواب دیں۔

  • سائل: عثمان غنیمقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 جولائی 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

  1. خواب میں اپنے آپ کو گمنام حالت میں دیکھنا اچھے ارادے سے گمنامی کی طرف آنے پر دلالت کرتا ہے۔
  2. کبھی اس کی دلالت رزق اور عمر کے ختم ہونے پر بھی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ اپنے تعلقات گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ بہتر جانتے ہیں۔ ناراضگی ختم کریں۔ کسی کے ساتھ اگر لڑائی جھگڑا ہے تو صلح کریں۔ سب کے ساتھ اپنے تعلقات ٹھیک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری