کاروبار میں‌ ترقی کے لیے کونسا وظیفہ کرنا چاہیے؟


سوال نمبر:1968
کاروبار میں مسلسل نقصان ہو رہا ہو تو ایسے کاروبار کو مسلسل فائدہ مند بنانے کیلئے کونسا وظیفہ ہے؟ مرحمت فر ما دیں۔

  • سائل: محمد جمیل حُسینمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 جولائی 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

کاروبار میں ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ حلال و حرام کی تمیز کی جائے۔ ناپ تول میں کمی نہ کی جائے۔ دھوکہ، فراڈ اور ملاوٹ نہ کی جائے۔ یعنی کاروبار کے حوالے سے اسلامی تعلیمات اور اصول و ضوابط سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔ اور مکمل دیانتداری سے کاروبار کریں۔ حلال اور حرام میں فرق کریں تو کاروبار میں ترقی بھی ہو گی اور برکت بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ درج ذیل وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں جس سے اللہ تعالی وسعت رزق سے نوازے گا اور فقر و فاقہ سے محفوظ رکھے گا۔

اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر ’’یارزاق‘‘ کا ورد 100 مرتبہ کریں۔ اس وظیفہ کو حسب معمول 11 یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس وظیفہ کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن کا معمول بنائیں اور بکثرت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری