جواب:
لفظ آزاد کہنے سے طلاق بائن واقع ہو جائے گئی۔ نکاح فورا ٹوٹ گیا۔ اور اگر اس کے فورا بعد ایک طلاق دی یعنی دوران عدت اگر ایک طلاق دی تو ایسی صورت میں ایک طلاق رجعی بھی ہو گئی ہے۔ اور اگر عدت گزرنے کے بعد ایک طلاق دی تو یہ واقع نہیں ہوئی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں نکاح ٹوٹ گیا ہے۔ اور اگر دونوں دوبارہ رہنا چاہتے ہیں تو تجدید نکاح کرنا پڑے گا۔ اس میں حلالہ کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس بات کا خیال رہے کہ پہلی صورت میں شوہر کے پاس ایک طلاق کا حق باقی رہ گیا ہے۔ زندگی میں جب کبھی ایک طلاق دے دی تو طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ یعنی تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور دوسری صورت میں شوہر کے پاس دو طلاقوں کا حق باقی ہے۔ زندگی میں جب کبھی دو طلاقیں دے دیں تو طلاق مغلظہ واقع ہو جائیں گی۔ یعنی تین طلاقیں ہو جائیں گی۔ اب شوہر کو پتہ ہو گا کہ دو میں سے کونسی صورت ہے۔ دونوں صورتوں کے حوالے سے جواب لکھ دیا گیا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔