گیارہویں شریف منانا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1916
السلام علیکم نیاز کا معنی و مفہوم کیا ہے؟ گیارہویں‌ شریف منانا کیسا ہے؟ کیا اس میں‌ تقسیم کیا جانے والا تبرک/ لنگر جیسے غریب لوگ کھا سکتے ہیں کیا اسی طرح امیر لوگ بھی کھا سکتے ہیں؟ براہ مہربانی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جواب دیں۔ شکریہ

  • سائل: عاشق محمدمقام: کینیا
  • تاریخ اشاعت: 02 جولائی 2012ء

زمرہ: ایصال ثواب

جواب:

1۔ نیاز کا معنی ومفہوم نیاز کا معنی ہے تاوان، کسی چیز کو واجب کرن،ا اللہ کے لیے منت ماننا۔

علامہ راغب اصفہانی فرماتے ہیں کہ بیاز یہ ہے کہ کسی کام کے ہونے کی بنیاد پر اپنے اوپر ایسی عبادت کو واجب کر لو جس کو تم پر واجب نہیں کیا گیا۔

علامہ ابو الحیان اندلسی فرماتے ہیں کہ نیاز کی دو اقسام ہیں۔

  1. حرام
  2. مباح

حرام یہ ہے کہ ہر وہ نیاز جو اللہ کی اطاعت میں نہ ہو اور زمانہ جاہلیت میں زیادہ تر نذر ونیازیں ایسی ہوتی تھیں۔

مباح یہ ہے کہ ہر وہ نیاز جو کبھی کسی کام کے ساتھ مشروط ہوتی ہے اور کبھی مطلق ہوتی ہے مثلا اگر میں فلاں مرض سے شفاء پا جاؤں تو میں صدقہ کروں گا یا میں اللہ کے لیے دس نفل پڑھوں گا یا دس روزے رکھوں گا وغیرہ وغیرہ۔

نذر ونیاز کے حوالے سے قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے۔

وَمَا أَنفَقْتُم مِّن نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُم مِّن نَّذْرٍ فَإِنَّ اللّهَ يَعْلَمُهُ

البقرة : 270

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو یا تم جو مَنّت بھی مانو تو اﷲ اسے یقینا جانتا ہے۔

2۔ امراء فقراء سب لنگر اور تبرک میں سے کھا سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں
گیارہویں شریف کب اور کیوں شروع ہوئی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی