جواب:
آپ نے جو طریقے بتلائے ہیں وہ سارے کے سارے جائز ہیں ذکر کے لیے کوئی بھی خاص طریقہ مخصوص نہیں ہے۔ مگر غیر شرعی طریقے سے ذکر کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
قرآن میں اللہ تعالی نے ذکر کا بڑا وسیع طریقہ بیان کیا ہے۔ فرمایا :
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ
(آل عِمْرَان ، 3 : 191)
یہ وہ لوگ ہیں جو (سراپا نیاز بن کر) کھڑے اور (سراپا ادب بن کر) بیٹھے اور (ہجر میں تڑپتے ہوئے) اپنی کروٹوں پر (بھی) اللہ کو یاد کرتے رہتے ہیں۔
گویا حکم یہ ہے کہ اٹھتے، بیٹھتے، لیٹتے، جاگتے، چلتے پھرتے کسی بھی طریقے سے ذکر کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کوئی مخصوص حالت یا مخصوص طریقہ بیان نہیں کیا گیا۔ بس ذکر کی شرائط پوری ہونی چاہیے، اور کسی بھی صورت میں ذکر کر سکتے ہیں۔
اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب کا مطالعہ کریں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔