جواب:
قرآن وحدیث میں اسمائے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکھرے موتی ہیں۔ جو مختلف مقامات پر الگ الگ موجود ہیں۔
علماء کرام نے انہیں مختلف جگہوں سے اکٹھا کر کے لکھ دیا ہے۔ بعض علماء نے اسمائے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعداد تو بہت زیادہ بتلائی ہے۔
جس طرح اللہ تعالی کے ان گنت اسمائے حسنی منقول ہیں لیکن ذاتی نام صرف اللہ ہے اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صفاتی نام تو بے شمار ہیں لیکن ذاتی نام صرف دو ہیں۔ "محمد" اور "احمد" حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا زمین پر میرا نام محمد اور آسمان پر احمد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسماء کے حوالے سے علماء کے متعدد اقوال درج ذیل ہیں۔
حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے ناموں کے حوالے سے تفصیلات سے پڑھنے
کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
اسمائے مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم
کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔