سوال نمبر:1860
السلام علیکم میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک معروف دینی مبلغ مجھ سے کہتے ہیں کہ تم قادری سلسلے کی بیعت ہو جاؤ، جبکہ میں نقشبندی سلسلے کی بیعت ہوں۔ میں نے یہ بات ان کو بتائی تو پھر وہ منہ میں کچھ پڑھتے ہیں میں وہ سب پڑھتی ہوں اور مجھے مبارک دیتے ہیں کہ تم سلسلہ قادریہ میں داخل ہو چکی ہو۔ آپ مجھے بتائیں کہ اب میں کس سلسلہ میں ہوں سلسلہ قادریہ میں یا نقشبندیہ میں؟ شکریہ والسلام
- سائل: شازیہ احتشاممقام: یو کے
- تاریخ اشاعت: 26 جون 2012ء
جواب:
خواب میں بیعت نہیں ہوتی۔ لہذا آپ پہلے جس سلسلہ میں بیعت ہیں اسی میں ہیں یعنی
آپ سلسلہ نقشبندیہ میں ہی ہیں۔ باقی خواب اچھا ہے۔ کسی نیک بزرگ کا خواب میں آنا
اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آپ کی صحیح معنوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ آپ کو اسلامی
تعلیمات واحکام کی پیروی کرنی چاہیے۔ نماز روزہ اور دوسرے احکام کی پابندی کریں۔
تلاوت قرآن پاک روزانہ کریں اور کثرت سے حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر درود وسلام
پڑھیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔