کیا عمرہ کی ادائیگی کے بعد حلق یا قصر کروائے بغیر واپس آنے پر دم دینا پڑے گا؟


سوال نمبر:1848
اسلام علیکم میں جدہ میں رہتا ہوں عمرہ کے لئے گھر سے احرام باندھ کر جاتا ہوں عمرہ کرنے کے بعد حلق یا قصر کروائے بغیر واپس جدہ آنا کیسا ہے کیا اس پر دم ہے اگر ہے تو دم کی بجائے عمرہ کیا جا سکتا ہے؟

  • سائل: توصیف احمدمقام: جدہ
  • تاریخ اشاعت: 10 جون 2012ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

جی ہاں عمرہ کی ادائیگی کے بعد حلق یا قصر کروائے بغیر واپس آنے پر دم دینا پڑے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری