حضور نبی اکرم (ص) کی طرف سے نفل کیسے ادا کیے جاتے ہیں؟


سوال نمبر:1806
السلام علیکم میں‌ یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے نفل کیسے ادا کیے جاتے ہیں؟ یا ان کا ثواب کس طرح پہنچایا جاتا ہے؟

  • سائل: ارم رشیدمقام: برمنگھم
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2012ء

زمرہ: نفل  |  نفلی نمازیں  |  نماز  |  ایصال ثواب

جواب:

آپ نے نوافل کی نیت اللہ تعالیٰ کے لیے ہی کرنی ہے۔ یعنی آپ نے نیت اس طرح کرنی ہے۔ دو رکعت نماز نفل اللہ تعالیٰ کے لیے۔ اور نوافل پڑھنے کے بعد دعا کے ذریعے ان کا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچا دیناہے۔ گویا نماز نفل اللہ تعالیٰ کے لیے ہونگے اور ان کا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری