جواب:
جی ہاں! عام لوگ بھی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایک آلہ ہے جیسے ٹی وی، وی سی آر، موبائل فون وغیرہ ہیں۔ ہر انسان کے اپنے اختیار میں ہے کہ وہ اس کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟ اگر اچھا اور مثبت استعمال کرے گا تو اس سے مستفید ہو گا اور اجر و ثواب بھی ملے گا اور اگر برا استعمال کرے گا تو اس کے اس عمل کا اسے گناہ ملے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔