سوال نمبر:1792 محترم مفتی صاحب
السلام علیکم ورحمة اللہ
کیافرماتے ہیں علماءدین ومفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ!ہم ایک پروڈکٹ بناتے ہیں جس کو فوٹو کیک کہتے ہیں ۔اس پروڈکٹ کی مندرجہ قسمیں ہیں۔(۱) Message کیک(۲) کمپنی لوگو (LOGO) کیک (۳) کارٹون کیک (۴) Image کیک
۱۔ Message کیک:اس قسم کے کیک میں لوگ اپنے عزیزیارشتہ داروں کوپیغام یادعائیہ جملے لکھواکرکیک دیتے ہیں ۔
۲۔ کمپنی لوگو(LOGO)کیک :اس قسم کے کیک میں لوگ اپنی کمپنی کی سالگرہ پر ہمیں اپنی کمپنی کاLogo دیتے ہیں تاکہ کیک پر لگایا جاسکے ۔
۳۔ کارٹون کیک :اس قسم کے کیک میں کسٹمراپنے بچوں کی سالگرہ پر ہمیں ہماری Catalogue (مصنوعاتی فہرست) سے کوئی بھی کارٹون کریکٹر پسند کرکے ہمیں کیک بنانے کا آرڈر دیتے ہیں تاکہ ہم اس کا پرنٹ نکال کرکیک پر لگائیں۔کارٹون کریکٹر کاوجود فرضی ہے ان کا وجوددنیا میں نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ ہمارے پاس کیک پروڈکٹ میں شیپ کیک (Shape Cake) بھی شامل ہے۔ کسٹمر Catalogue (مصنوعاتی فہرست)سے کوئی بھی کارٹون کریکٹر پسند کرکے ہمیں کیک بنانے کا آرڈر دیتے ہیں۔شیپ کیک میں مختلف کارٹون کریکٹرکے سانچے ہوتے ہیں جس کی مدد سے ہم کسی بھی کارٹون کریکٹر کا کیک بناتے ہیں ۔
۴۔ تصویر کیک : اس قسم کے کیک میں کسٹمر ہمیں مختلف تصاویرمثلاً اپنی یااپنے والدین یاپھربچوںکی تصویردیتے ہیں ۔ تاکہ ہم اس کا پرنٹ نکال کرکیک پر لگائیں۔
Message کیک ،کمپنی (Logo) کیک،کارٹون کیک اورفوٹوکیک کوہم Edible rice paper(چاول سے بناہوا کاغذ)پرپرنٹ کرتے ہیں اورپرنٹ میں جورنگدارسیاہی استعمال ہوتی ہے وہ Food Colour ہوتا ہے ۔ہم تصویرکاپرنٹ نکالنے کے بعد اسکو کیک پر لگادیتے ہیں جوکہ ایک گھنٹے میں کیک کاحصہ بن جاتاہے۔اور اسکو 24 گھنٹے کے اندر استعمال کرنا ہوتا ہے ۔
اس بارے میں معلومات یہ کرنی ہے کہ شریعت میں جوتصویر کے بارے میں ممانعت ہے کیا ان دونوں کے بارے میں بھی وہی حکم ہے ؟