کیا اہل کتاب کو مسلمان کہنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1789
مفتی صاحب حفظک اللہ سبحانہ، السلام علیکم ! میرے دو سوالات ہیں اور ان سوالات کے بارے میں نہایت کشمکش کا سامنا ہے، (۱) تمام مسالک کو بر حق ماننا۔ (۲) تمام مذاہب کو بر حق ماننا۔ یا اہل ایمان کہنا۔ برائے کرم جواب عطا فرمائیں۔ اگر خود پروفیسر صاحب کی زبانی ان باتوں کا جواب ہو تو اس کی نشاندہی فرمائیں۔ مع السلام

  • سائل: علی محمد بن اسماعیل القادریمقام: گجرات، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 21 نومبر 2012ء

زمرہ: عقائد

جواب:

اہل کتاب اہل ایمان ہیں اور قرآن مجید نے انہیں کہیں بھی کافر نہیں کہا بلکہ اہل ایمان کہا ہے۔ لیکن دوسری طرف نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان نہ لانے کی بناء پر وہ مسلمان بھی نہیں کہلاتے۔ گویا وہ کافر ہیں اور نہ مسلمان بلکہ ایمان کے ایک ایسے درجے میں ہیں جہاں وہ اہل ایمان تو کہلا سکتے ہیں، مگر انہیں مسلمان یا کافر نہیں کہا جا سکتا۔

کیا اہل کتاب کو مسلمان کہنا جائز ہے؟
مزید تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی