جواب:
اگر کوئی شخص نوکری کا اہل ہو اس کے اندر قابلیت موجود ہو اور رشوت وسفارش کے بغیر ناممکن ہو تو ایسی صورت میں اپنا حق حاصل کرنے کے لئے رشوت دی جا سکتی ہے، اور اگر اس نوکری کا اہل نہ ہو، قابلیت نہ ہو اور رشوت کے ذریعے وہ یہ نوکری حاصل کرے جس کا وہ اہل نہیں تو ایسی صورت میں رشوت وسفارش دونوں حرام ہوں گی۔ کیونکہ رشوت وسفارش کے ذریعے وہ کسی حقدار کا حق چھین رہا ہے۔ سو یہ حرام ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔