کیا حضور (ص) نے بانسری کی آواز سن کر اپنے کان مبارک میں انگلیاں دے لیں تھیں؟


سوال نمبر:1774
السلام علیکم کیا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بانسری کی آواز سن کر اپنے کان مبارک میں انگلیاں دے لیں تھیں؟

  • سائل: رانا تصویر احمدمقام: ملتان شریف
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2012ء

زمرہ: رقص و وجد  |  موسیقی/قوالی

جواب:

حضرت نافع سے مروی ہے کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ جا رہے تھے کہ بانسری کے بجانے کی آواز آئی۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بانسری کی آواز کو سنتے ہی اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں۔ جب آواز ختم ہوئی اور انہوں نے اپنی انگلیاں کانوں سے باہر نکالی تو میں نے ان کو ایسا کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ میں نے حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو ایسا کرتے دیکھا تھا۔

مشکوة شريف صفحه نمبر 411

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری