کیا ایک مسلمان شخص کو کسی دوسرے مسلمان ملک کے خلاف جنگ میں غیر مسلم ملک کے حق میں لڑنے کی اجازت ہے؟


سوال نمبر:1738
1. کس مسلمان کو شہید کہا جاتا ہے؟ 2. کیا ایک مسلمان شخص کو کسی دوسرے مسلمان ملک کے خلاف جنگ میں غیر مسلم ملک کے حق میں لڑنے کی اجازت ہے؟ 3. کیا اس جنگ میں ہلاک ہونے والے کو مسلمان کہا جائے گا؟

  • سائل: عدنان احمد
  • تاریخ اشاعت: 11 مئی 2012ء

زمرہ: جہاد

جواب:

کسی بھی مسلمان شخص کو کسی دوسرے مسلمان ملک کے خلاف جنگ میں غیر مسلم کے حق میں لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر وہ جنگ کرتے ہوئے قتل ہو جائے تو وہ شہید نہیں ہو گا۔

دوسرا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے کہ وہ کتنا مجبور تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف لڑنا پڑا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری