جواب:
اس کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں کہ کام کس نوعیت کا ہے؟ کیونکہ کام اچھا بھی ہو سکتا ہے برا بھی۔ اگر تو کام غیر شرعی ہو گا تو وہ جائز نہیں ہے اور اگر کام اچھا ہے تو جائز ہے۔ انٹرنیٹ کوئی غلط چیز نہیں ہے اس کا استعمال اچھا ہو گا تو جائز ہے۔ استعمال برا ہو گا تو جائز نہیں ہے۔ یہ آپ کو اختیار ہے کہ آپ کون سا راستہ اپناتے ہیں۔ جس طرح روپیہ پیسہ کوئی غلط چیز نہیں ہے۔ اس سے آپ شراب بھی خرید سکتے ہیں اور مسجد بھی بنوا سکتے ہیں۔ فحاشی کے اڈے بھی بنوا سکتے ہیں اور تعلیمی اور تربیتی مراکز بھی۔ اس لئے کمپنی کا کام اگر تو اچھا ہے جائز ہے اگر وہ کام برا ہے تو جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔