کیا اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر نکاح کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1714
السلام علیکم اگر فون پر نکاح ان الفاظ سے ساتھ کیا جائے کہ اللہ کو حاضر و ناظر جان کر اسی کو گواہ بنا کر ہم ایک دوسرے کو قبول کرتے ہیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کو تین مرتبہ یہ کہیں کہ ہاں قبول ہے۔ تو کیا اس طرح‌ نکاح کرنا جائز ہے؟ دونوں طرف سے کوئی گواہ نہیں تھا، نہ لڑکے کی طرف سے نہ لڑکی کی طرف سے۔ براہ مہربانی ہاں‌ یا ناں میں واضح‌ جواب دیں۔ شکریہ

  • سائل: انعممقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2012ء

زمرہ: وکالت نکاح

جواب:

وجوب نکاح کے لیے گواہوں کی موجودگی شرط ہے۔ گواہوں کی موجودگی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں
ٹیلی فون اور انٹرنیٹ پر نکاح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔