سوال نمبر:1705 کھانے سے پہلے پانی پینا سنت ہے یا درمیان میں یا آخر پر؟ کیا آخر میں پانی نہیں پینا چاہیے؟ اس کا کیا حکم ہے، تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔ شکریہ
کھانے کے دوران جب چاہیں، پانی پیا جا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے، درمیان میں اور آخر
میں، تینوں اوقات میں پانی پی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ الغرض جب بھی پانی
کی طلب ہو اور دل چاہے پانی پی لینا چاہیے۔