کیا حضور (ص) عرش پر نعلین پاک پہن کر گئے تھے؟


سوال نمبر:1689
السلام علیکم کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شب معراج عرش معلی پر نعلین پاک قدمین مبارک میں پہن کر تشریف لے گئے تھے؟

  • سائل: جمیلمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 24 اپریل 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

قرآن وحدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پہننےاور نہ پہننے کا کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔

حضرت موسی علیہ السلام جب طوی کی مقدس وادی میں تشریف لے گئے تو سورۃ طہ کی آیات کے مطابق اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے جوتے اتارنے کا حکم دیا۔

فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِي يَا مُوسَى o إِنِّي أَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ إِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىo

طحه، 20 : 11-12

پھر جب وہ اس (آگ) کے پاس پہنچے تو ندا کی گئی: اے موسٰیo بیشک میں ہی تمہارا رب ہوں سو تم اپنے جوتے اتار دو، بیشک تم طوٰی کی مقدس وادی میں ہوo

لیکن ہمارے آقا و مولا علیہ الصلوۃ والتسلیم کے بارے میں ایسا کوئی بیان ہمیں نہیں ملتا، حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملاء اعلیٰ پر تشریف لے گئے تھے۔ اور یہ تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجازی شان ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری