فتویٰ آن لائن پر گزشتہ سوالات تلاش کرنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:1673
السلام و علیکم آپ سے درخواست ہے کے اس سائیٹ میں تلاش کا آپشن شامل کر لیں، تاکہ اس کے ذریعے کوئی بھی مسئلہ با آسانی ڈھونڈ سکتے ہوں، ورنہ کسی موضوع پر مسئلہ ڈونڈھنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ آپ کی سائیٹ بہت اچھی ہے اللہ پاک آپکو اجر دے۔ آمین

  • سائل: فاریہمقام: ہانگ کانگ
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

اس ویب سائٹ پر کسی بھی سوال کو عنوان کے ذریعے سے تلاش کیا جا سکتا ہے اور آپ ویب سائٹ کے بالکل اوپر لگے مختلف بٹنوں میں اگر دیکھیں تو ساتھ ہی تلاش کریں کا لفظ لکھا ہوا ہے، اور ساتھ ہی ایک خانہ بھی بنایا گیا ہے جس میں آپ کسی بھی لفظ کو اردو میں لکھ کر تلاش کر سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ نماز سے متعلق کسی سوال کو تلاش کرنا چاہتی ہیں تو اس خانے کے اندر اردو میں نماز کا لفظ لکھیں گی تو جتنے بھی سوالوں میں نماز کا لفظ استعمال ہوا ہے، سب کے سب آپ کے سامنے آ جائیں گے اور آپ اپنی مرضی سے کسی بھی سوال کو باآسانی پڑھ کر راہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔