کیا کاروبار کا نقصان حصہ دار کے سر پر ڈالنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1644
کیا کاروبار کا نقصان پارٹنر (حصہ دار) کے سر پر ڈالنا جائز ہے؟

  • سائل: محمد سہیلمقام: بنکاک
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2012ء

زمرہ: مضاربت  |  مشارکت  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)  |  معاملات

جواب:

کاروبار میں نفع ونقصان میں شراکت کے مطابق جیسا معاہدہ کیا جائے گا ویسا ہی اس کا حکم ہو گا۔ اگر آپ کا معاہدہ پارٹنر کے ساتھ اس طرح طے ہوا تھا کہ وہ نقصان کا مطالبہ کر سکتے ہیں وگرنہ نہیں۔ جس طرح منافع میں شراکت کا معاہدہ ہوتا ہے کہ کتنے فیصد منافع ملے گا ویسے ہی نقصان میں بھی معاہدہ ہوتا ہے کہ پارٹنر نے نقصان کی صورت میں کتنے فیصد ادا کرنا ہے۔ اب آپ کے معاملے میں آپ کا پارٹنر آپ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق ہی پابند ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری