کیا حضور (ص) اللہ تعالیٰ کے نور سے یا نور میں سے پیدا ہوئے؟


سوال نمبر:1641
کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ عز وجل کے نور سے یا نور میں سے پیدا ہوئے؟ سورہ اخلاص میں تو ہے کہ اللہ عز وجل میں سے کچھ بھی پیدا نہ ہوا۔

  • سائل: محمد اسرارمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2012ء

زمرہ: بشریت و نورانیت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جواب:

الله نور السموت والارض

زمین وآسمان سب کچھ اللہ کے نور سے پیدا ہوا ہے۔

یہاں عکس کی بات ہو رہی ہے، اللہ کی ذات نور حقیقی ہے اور کائنات اس کا عکس ہے۔ نور کوئی جزو نہیں ہے۔ نور سے مراد عکس ہے، نور کوئی مادہ نہیں ہے اور سورہ اخلاص میں جس چیز کے بارے میں بیان کیا گیا وہ مادہ کی بات ہو رہی ہے۔ وہاں اولاد کی نفی کی گئی، وہاں والد ہونے کی نفی کی گئی کیونکہ یہ ساری چیزیں حقیقت ہیں مادی ہیں اور اجزاء ہیں۔ نور سے مراد والد یا اولاد نہیں بلکہ اس سے مراد اللہ کا عکس ہے۔

اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب
نور محمدی صلی اللہ علیہ وآوسلم (خلقت سے ولادت تک)
کا مطالعہ کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری