خواب میں‌ چوزوں کا دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1606
السلام علیکم میں نے صبح 6:15 پر خواب دیکھا کی میرے پاس چند چوزے ہیں ، میں انھیں بلی سے بچانا چاہتی ہوں لیکن بلی تین چوزوں کے علاوہ باقی چوزے کھا لیتی ہے ، اب میں باسکٹ جو اوپر سے کھلی ہوتی ہے اس میں چوزے رکھ دیتی ہوں ۔ چوزے بہت چھوٹے اور پیارے ہوتے ہیں ۔ بھر میں بھول جاتی ہوں کے مجھے جوزوں کو بچانا ہے وہ ٹوکری سے باہر نکل جاتے ہیں ۔ بلی انہیں کھانے کی کوشیش کرتی ہے لیکن میں بچالیتی ہوں ایسا تیں بار ہوتا ہے کہ بھول جاتی ہیں اور یاد آنے پر بلی سے بچالیتی ہوں ۔ ایسا کرنے میں ان ک پر گندے لگنے لگتے ہیں جس پر مجھے افسوس ہوتا ہے ۔ پھر مجھے کو کوئی پنجرہ دیتا ہے جو رنگ برنگاہے اس کے دروازوں پلاسٹک کے کورکے ہوتے ہیں اور بنجرہ دو منزلوں کا ہوتا ہے ۔نیچے والی منزل میں بلی تھی سرمئی رنگ کی ۔ وہ بلی پالتو ہوتی ہے اس لیے میں اس میں کالی بلی سے بچانے کے لیے چازے ڈال دیتی ہوں ۔لیکن وہ بلی بھی انہیں کھانا چاہتی ہے میں دھوکے سے اس بلی کو باہر نکال لیتی ہوں ۔اس کے بعدمیری آنکھ کھل کئی (ایسا ہی ایک خواب میں نے کچھ عرصہ پہلے بھی دیکھا تھا لیکن اس میں بلی چوزے کھا گئی تھی) میں غیر شادی شدہ ہوں ۔ شادی کچھ سالوں تک نہیں ہو سکتی۔ میری عمر 21 سال ہے اور بیمار بھی بہت رہتی ہوں۔ آپ اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

  • سائل: نائلہ سیٹھیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ شادی کر لیں اللہ تعالی آپ کو شفا عطا فرمائے گا۔ اور آپ کے خوابوں کے اثرات بھی آپ کی بیماری پر ہیں۔ لہذا آپ شادی کر لیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو شفا کاملہ عطا فرمائے اور آپ کے نیک معاملات اور خواہشات میں برکت عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری