کیا میاں بیوی کے درمیان عملیات کے ذریعے جھگڑا کروایا جاتا ہے؟


سوال نمبر:1577
کسی کے حسد کرنے یا نظر لگنے کی وجہ سے کیا میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہو سکتا ہے؟ یعنی کہ بات تعلقات کے ختم ہونے تک پہنچ سکتی ہے؟ یا اس کے لیے کسی کا جادو کرنا یا جنات سے کام لینا پڑتا ہے؟ اور اگر ایسا ہو تو اس کا پتہ کیسے چلے گا کہ یہ لڑائی کس وجہ سے ہوتی ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر نعمت موجود ہے۔

  • سائل: مستقیم چوہدریمقام: ابو ظہبی، عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: دم، درود اور تعویذ

جواب:

یہ سب چیزیں حق ہیں، اور ان کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو سکتا ہے۔ دونوں کے تعلقات بھی ختم ہو سکتے ہیں، اور اس بات کو پتہ کسی ماہر علمیات یا کسی نیک صالح بزرگ سے ہی چل سکتا ہے جو شریعت کا پابند ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری