جواب:
زمین سے جو بھی چیز پیدا ہوتی ہے، وہ حلال ہوتی ہے۔ نمک بھی زمین سے ہی نکلتا ہے، یہ بھی پھل، فروٹ، سبزیوں کی طرح حلال ہے، لہذا چائنہ نمک حلال ہے۔
البتہ اگر بعد میں اس کے ساتھ کوئی حرام یا نجس چیز ملا دی جائے تو پھر حرام ہوگا، وگرنہ یہ حلال ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بے شمار مرتبہ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا :
هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً
(الْبَقَرَة ، 2 : 29)
وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا،
لہذا زمین سے پیدا ہونے والی پاک اور حلال چیزیں جہاں مرضی پیدا ہوں جس مرضی ملک میں پیدا ہوں، وہ حلال اور پاک ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔