کیا کھیل کے دوران چہرے پر پاؤں لگ جانے سے گناہ ہوتا ہے؟


سوال نمبر:1556
میں کراٹے سیکھتا ہوں اور میری داڑھی بھی ہے، کھیل کے دوران اکثر کک میرے چہرے پر بھی لگ جاتی ہے۔ اس سے کوئی گناہ تو نہیں ہوتا؟

  • سائل: آصفمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

کھیل کے دوران چہرے پر پاؤں لگنے سے گناہ نہیں ہوتا، البتہ اگر جان بوجھ کر تحقیر اور توہین کی نیت سے پاؤں لگائے تو گنہگار ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری