آب زمزم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:1548
آب زمزم پینے کا مسنون اور افضل طریقہ بتا دیں۔ اور جو لوگ سعودی عرب سے باہر رہتے ہیں، ان کے بارے میں بھی بتا دیں کیا وہ آب زمزم میں دوسرا پانی ملا کر اسے کب تک استعمال کر سکتے ہیں؟ اور اگر وہ اس سے اسی طرح دوسرا پانی ملا کر کب تک فیض لے سکتے ہیں؟

  • سائل: عدنان کبیرمقام: بریڈ فورڈ
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2012ء

زمرہ: تعظیم و آداب

جواب:

آب زمزم پینے  کا مسنون اور افضل طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف رخ کر کے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پیں، انسان خواہ سعودی عرب میں رہتا ہو یا سعودی عرب سے باہر ہو، آب زمزم میں جب تک چاہیں دوسرا پانی ملا کر فیض لے سکتے ہیں اور اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ اگرچہ پوری زندگی آب زمزم میں دوسرا پانی ملا کر پیتا رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری