کیا بیوی کی بات کو ماں کی بات کی طرح کہنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1545
کیا حکم ہے اس بارے میں اگر شوہر اپنی بیوی سے یہ کہہ دے کہ تم مجھ سے ماں کی طرح بات کر رہی ہو

  • سائل: توصیف احمدمقام: جدہ سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 14 مارچ 2012ء

زمرہ: معاملات

جواب:

اگر شوہر اپنی بیوی کو یہ کہے کہ تم مجھ سے میری ماں کی طرح بات کرتی ہو۔ اگر اس سے مراد بیوی کی بات کو اپنی ماں کی بات کے مشابہت سمجھتا ہے، مثلا تم میری ماں کی طرح پیار سے بات کرتی ہو یا غصہ سے بات کرتی ہو تو شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اگر خاوند کے ایسا کہنے کا مطلب کچھ اور ہو تو جیسی وہ نیت کرتا ہے ویسا ہی اس کا حکم ہوتا ہے، مثلا اگر ایسا طلاق کی نیت سے کہہ رہا ہو تو طلاق واقع ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری