جواب:
جی ہاں، اپنی منکوحہ غیر مدخولہ مطلقہ کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے۔
سورۃ النساء آیت نمبر 23 میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ اگر منکوحہ غیر مدخولہ کی بیٹی ہو تو اس سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ اگر مدخولہ ہو تو اس کے بعد نکاح حرام ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ
(النساء، 4 : 23)
پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر (ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں) کوئی حرج نہیں،
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔