حضرت دانیال کون تھے؟


سوال نمبر:1530
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ انبیاء کرام میں سے کوئی حضرت دانیال علیہ السلام بھی تھے، اور کیا وہ خوابوں کی تعبیرات بھی بتاتے تھے، میں نے سنا ہے کہ اس دور کے بادشاہ نے ایک خواب دیکھا تھا جس کی تعبیر حضرت دانیال علیہ السلام نے کچھ یوں‌ بیان کی تھی کہ آج سے 1400 سال یا 1500 سال بعد بیت المقدس میں یہودیوں کے اختیار میں ہوگا اور 60 سال بعد یعنی 2012 تک یہودیوں کو شکست ہو گی اور بیت المقدس آزاد ہو گا کیا اس بات میں سچائی ہے؟

  • سائل: زین العابدینمقام: فیصل آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

اسرائیلی روایات کے مطابق حضرت دانیال علیہ السلام اکابر انبیاء میں شمار ہوتے ہیں اور صحیفہ دانیال عہدنامہ قدیم کے صحیفوں میں شامل تھا۔ قرآن و حدیث میں کہیں ان کا صراحت کے ساتھ ذکر نہیں آیا، البتہ عربی، تاریخی روایات اور تورات میں دانیال نام کی دو شخصیتوں کے متعلق کچھ غیر مکمل بیان محفوظ ہے۔ ان میں سے ایک دانیال تو وہ عہد قدیم کا مرد دانا ہے جس کا صحیفہ حزقیل کے صحیفے کے بعد ہے، اور دوسرے دانیال وہ صاحب و کشف و تعبیر شخصیت ہیں جو بنی اسرائیل کی اسیری کے زمانے میں بابل میں رہتے تھے۔ ایک ہی شخصیت کے مختلف ادوار میں حیات تسلیم کرنے میں کوئی علمی اشتمال بظاہر نظر نہیں آتا۔

بنو اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں رمزیہ خواب اور بعض خوابوں کی تعبیریں انہوں نے بیان کی ہیں۔ البتہ بیت المقدس کے آزاد ہونے کی روایات ہمارے علم میں نہیں ہیں۔

تاريخ الطبری، دائره المعارف الاسلامی

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری