جواب:
جی ہاں! ربیع الاول میں جھنڈیاں لگانا اچھی بات ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں جھنڈیاں لگانا، محافل منعقد کرنا، ضیافت کا اہتمام کرنا، ان سب کاموں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر خوشی کے موقع پر جھنڈیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ اس میں شرعی حرج نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔