حضرت آدم علیہ السلام جنت سے نکالے جانے کے بعد کتنے سال تک روتے رہے؟


سوال نمبر:1473
حضرت آدم علیہ السلام جنت سے نکالے جانے کے بعد کتنے سال تک روتے رہے؟

  • سائل: سلیمانمقام: مردان
  • تاریخ اشاعت: 06 مارچ 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

قرآن و حدیث میں صراحت سے اس بارے میں حکم نہیں ہے، البتہ بعض مفسرین نے اسرائیلی روایات کی روشنی میں 300 سال کا عرصہ بیان کیا ہے۔ یعنی تقریباً 300 سال تک روتے رہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری