شادی کے وقت لڑکی کی پسند پوچھنے کا مطلب یہ ہے کہ جہاں اس کے
والدین اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں کیا وہ لڑکا اس کو پسند ہے یا نہیں؟ کیا لڑکی اس کے
ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے یا نہیں؟ والدین لڑکی کی رضا اور خوشنودی جانیں، اس کا یہ مطلب ہوتا
ہے کہ کیا لڑکی بھی ہمارے فیصلے سے خوش ہے کہ نہیں، راضی ہے یا نہیں؟
والدین کی اجازت کے بغیر شادی کرنا شرعا جائز ہے، اس طرح شادی ہو جاتی ہے،
اگر کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو تو جائز ہے۔
اولاد کو اپنے والدین کی رضامندی سے ہی شادی کرنی چاہیے اور
والدین کو بھی چاہیے کہ اپنی اولاد کی پسند و ناپسند کا خیال رکھیں، اپنی اولاد کی رضامندی سے شادی کرنی چاہیے،
فضول ضد اور ہٹ دھرمی نہیں کرنی چاہیے۔