سوال نمبر:1432
السلام علیکم
میں حاملہ ہوں اور مجھے کبھی کبھی بلیڈنگ ہوتی ہے جو کہ کبھی زیادہ اور کبھی کم ہوتی ہے، یہ مسئلہ میرے ساتھ دو ماہ سے ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں میرے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا جس طرح ماہواری کے ایام میں نماز معاف ہوتی ہے اس صورت میں بھی معاف ہوگی یا مجھے قضا پڑھنی ہوگی۔ براہِ مہربانی راہنمائی فرمائے۔
- تاریخ اشاعت: 15 فروری 2012ء
جواب:
اسے استحاضہ کہتے ہیں، یعنی بیماری کا خون۔ ایسی صورت میں آپ ہر نماز نیا وضو کر
کے ادا کیا کریں۔ نہ تو اس صورت میں آپ کو نماز معاف ہے اور نہ ہی آپ نماز قضاء
کرسکتی ہیں۔ بلکہ ہر نماز کے لیے نیا وضو کریں اور اسے وضو کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔