جواب:
علم وہی معتبر ہے جس سے قلب و باطن میں اللہ کا خوف اور تقویٰ پیدا ہو اور علم کا نفع وہی متحقق ہے جس علم پر عمل کرنے سے دلوں میں تقوی اور اللہ کا خوف پیدا ہو، باطن کو پرہیزگاری اور خشیت الٰہی نصیب ہو، وہ علم جس سے دنیا کی مال و دولت اور دیگر مفاد حاصل ہوتا ہے مگر اس سے باطن صاف نہیں ہوتا اور اس کا دل اللہ کی خشیت و محبت کا مرکز نہیں بنتا اور انسان کو حقیقی فائدہ نہیں پہنچتا تو وہ علم غیر نافع ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔