عیسائیوں کا مسجد نبوی میں عبادت کرنے کا ثبوت کیا ہے؟


سوال نمبر:1368
گزارش ہے کہ عیسائیوں کا گروپ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مسجد میں کسی معاملے کےلیئے حاضر ہوا تھا اور دوران گفتگو عیسائیوں نے عبادت بمع شمولیت موسیقی اجازت مانگی اور اجازت مل گئی تھی، یہ حدیث پاک سنی بھی ہے اور کافی عرصہ کہیں پڑھی بھی تھی۔ اس حدیث پاک کا جن جن کتب میں ذکر ہے ان کا مکمل ریفرینس درکار ہے، آپکی عنایت کا شکر گزار رہوں گا، شکریہ!

  • سائل: طیب طاہرمقام: جہلم ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2012ء

زمرہ: عبادات  |  معاملات  |  اقلیتوں کے حقوق

جواب:

نجران کے عیسائیوں کا وفد مسجد نبوی میں آیا اور جب ان کی عبادات کا وقت ہو گیا تو انہوں نے خود نماز پڑھنا شروع کر دی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں نماز پڑھنے کی اجازت دے دی۔ لیکن موسیقی کے ساتھ نماز پڑھنا اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا موسیقی کے ساتھ اجازت دینا کسی روایت میں نہیں ہے، صرف نماز پڑھنے کی اجازت دینا روایات میں آیا ہے۔

حوالہ جات درج ذیل ہیں۔

  1. السيرة النبوية ج 2 / 224

  2. الطبقات الکبری ج 1 / 357

  3. البداية والنهاية ج 5 / 51

  4. الروض الانف شرح سيرت ابن هشام

(مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری