وقت مقرر پر رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ وصول کرنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:1354 السلام علیکم، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنے جاننے والے کے ساتھ اس طرح کاروبار کیا کہ میں نے یہ ظاہر کیا کہ اسے جو پیسے میں نے دیے وہ کسی سے لے کر دیے تاکہ وہ پیسے وقت پر دے دے۔ اس کے علاوہ میں نے یہ شرط رکھی تھی کہ پیسے وقت پر نہ دیے تو پینلٹی کی صورت میں کچھ رقم ادا کرے گا۔ جو پیسے میں نے اسے دیے وہ اس نے اپنے مکان پر لگانے تھے اور اگر 16 لاکھ سے ذیادہ کا بکا تو جتنے کا فروخت ہوا تو اوپر جتنے کا بکے گا اس پر ٪ 25 دے گا۔ مکان اب 16 لاکھ کا بکا مگر جو وقت مقرر تھا اس سے بہت ذیادہ دیر ہو چکی ہے۔ کیا اب میں اس سے پینلٹی لے سکتا ہوں۔