جواب:
مشروط طلاق شرط کے پائے جانے سے واقع ہو جاتی ہے، مثلاً اگر خاوند اپنی بیوی کو کہتا ہے کہ اگر تو اپنے والدین کے گھر گئی تو تجھے طلاق ہے، یا کوئی بھی شرط رکھ لے۔ اب اگر بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی تو طلاق واقع ہو جائے گی۔ اگر وہ نہیں گئی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔ کیونکہ مشروط ہوگئی تھی، اس کے والدین کے گھر جانے پر جونہی شرط پائی گئ تو طلاق واقع ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔