جواب:
اونی، سوتی اور دیگر کپڑے کی جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ نہ وہ مجلد (یعنی ٹخنوں تک چمڑے سے منڈھے ہوئے) ہیں، نہ منعل (یعنی تلاء چمڑے کا لگا ہوا ہے) اور نہ وہ ایسی ہیں جنہیں پہن کر پیدل چلیں تو پھٹ جائیں اور اگر ان پر پانی پڑے تو فوراً پاؤں تک چلا جائے، لہذا ان پر مسح کرنا جائز نہیں ہے، یہی احناف کا مذہب ہے۔ فقہ حنفی کی سب کتابوں میں امام صاحب کا یہی موقف ہے۔
(فتاوی رضویہ، مختصر القدوری، رد المختار)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔