جواب:
سلوک و احسان کے پانچ ابتدائی تقاضے اور آداب ہیں جن کے بغیر کسی سالک کا سفر طریقت و احسان نہ جاری ہوتا ہے نہ آگے بڑھتا ہے۔ یہ ابتدائی زاد سفر ہے جسے ہر مسافر کو ساتھ لے کر سفر پر روانہ ہونا ہے، وہ یہ ہیں:
1۔ حصول علم و اطاعت حق
2۔ ارادتِ شیخ یا مرشدِ کامل کی ارادت و تربیت
3۔ مجاہدۂ نفس (کم کھانا، کم سونا، کم بولنا)
4۔ کثرت ذکر و عبادت
5۔ تفکر و مراقبہ
تصوف و احسان کے ان بنیادی تقاضوں پر عمل کیے بغیر کوئی سالک منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔